اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کوالقاعدہ کوپاک آرمی کی جانب سے تربیت دینے کابیان مہنگا پڑ گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بلاول بھٹو زر داری نے وزیراعظم کے پاک فوج کی جانب سے القاعدہ کو تربیت دینے کے بیان کی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے پاک فوج کی جانب سے القاعدہ کو تربیت دینے کے بیان کی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے وضاحت آئے نہ آئے لیکن وزارت خارجہ کو معاملہ واضح کرنا چاہئے، اس قسم کے بیانات سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ زبان پھسل جانے کی وجہ سے وزیراعظم کی جانب سے القاعدہ سے متعلق بیان دیا گیا ہو لیکن وضاحت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے القاعدہ سے متعلق بیان کے تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کا تو پاکستان پر کبھی الزام ہی نہیں لگا،۔انہوں نے کہاکہ القاعدہ کی پاک آرمی کی جانب سے تربیت سے متعلق بیان کی وضاحت آنا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی جانب سے افغانستان سے منسلک سرحد کو انگریزوں کا بارڈر قرار دینے کے بیان کی بھی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کے بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…