جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لبریشن فرنٹ کا ایل او سی کی طرف مارچ جاری، کارکنان میں زبردست جوش وخروش بھارتی مورچوں کے سامنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری(آن لائن)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور چناری کے درمیان جسکول کے مقام پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا پولیس کی بھاری نفری ارد گرد کے پہاڑوں پر مورچہ زن پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری کی جانب سے کنٹینر لگا کر چکوٹھی روڈ تیسرے روز بھی مکمل طور پر سیل رہی ۔

جے کے ایل ایف کے کارکنان میں زبردست جوش وخروش بھارتی مورچوں کے سامنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی،ترجمان رفیق ڈار،خواجہ سیف الدین،طاہرہ توقیر،نصرت قریشی اور دیگر کی قیادت میں جسکول چناری کے مقام پر احتجاجی دھرنا بھارتی مورچوں کے سامنے دوسرے روز بھی جاری رہا شدید سردی اور بارش میں لبریشن فرنٹ، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد میں جوش و جذبہ اس موقعہ پر صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی،خواجہ سیف الدین،حمید بٹ اور دیگر کے ہمراہ پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فورس کشمیر میں تعینات کی جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا نمائندہ ہمارے ساتھ مذاکرات کے لئے آئے،سیکورٹی کونسل کے پانچوں نمائندگان کو سیز فائر لائن پرلایا جائے حکومت آزاد کشمیر تمام رکاوٹیں ہٹائیں تاکہ ہم سیز فائر لائن عبور کر کے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سرینگر پہنچ پائیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر جب تک رکاوٹیں نہیں ہٹاٹی ہم یہیں جسکول چناری کے مقام شاہراہ سرینگر پر بھارتی مورچوں کے سامنے دھرنا جاری رکھیں گے اور یہ دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

بھارت پردباؤ ڈالا جائے کہ چیئرمین یاسین ملک سمیت ساری قیادت کو رہا کیا جائے عدم تصادم کے موقف پرقائم،ناخوشگوار صورت حال کے لئے بھی تیار ہیں جوں ہی ہم سیز فائرلائن عبور کریں گے،سلام آباد اوڑی سے بھی قافلے شامل ہوجائیں گے بارمولہ اور سری نگر تک آزاد ی مارچ میں شامل لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہوجائے گی جس کے بعدبھارت اور اسکی سیکورٹی فورسز کشمیر چھوڑ نے پر مجبور ہو جائیں گی۔

ہمارے ساتھ انتظامیہ کے علاوہ حکومت آزاد کشمیر کے وزراء مشتاق منہاس اور سردار طاہر فاروق بھی مذاکرات اور اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہم نے ان سے بھی یہی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سڑک خالی کروائیں تانکہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے پاس پہنچ پائیں وزراء نے ہم سے چند گھنٹے کا ٹائم مانگا تھا لیکن انھوں نے ابھی تک ہمیں کوئی جواب نہیں دیاہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم نے پر امن طور پر سڑک پر دھرنا دے رکھا ہے ۔

بھمبر سے لیکر چکوٹھی تک عوام کے شکر گذار ہیں جنہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کی اور ہمارا ساتھ دیا ہماری جہدوجہد نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ہے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے بھی ہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے احتجاجی دھر نا میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر،، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ہٹیاں بالا فرید خان،مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے رکن مرزا آصف علی مغل،جماعت اسلامی ضلع جہلم ویلی کے امیر مولانا عبداللہ،سابق امیرراجہ شوکت سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پہنچے اور کشمیر کی آزادی اور بھارتی ظلم وستم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…