اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ہاروں رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ایسی خبر ہے جس کی تصدیق ہو جائے گی ۔ خبر کی کوئی تحریر تو موجود نہیں لیکن اس درست ثابت ہونے کیلئے وقت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی بیرون اور اندرون ملک وزیراعظم بننے کیلئے لابنگ کر رہے ہیں ۔
بیرون ملک جن افراد کو پتہ چلنا تھا چل چکا ہے اس کے بعد ان کا وزیراعظم بننا کافی دشوار ہو گیا ہے تاہم صورتحال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ میں پھر اس بات کو دہرا ئے دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کبھی کچی اور گیلی زمین پر پائوں نہیں رکھتے ۔ سینئر صحافی ہارون الرشیدکا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس کے بعد مولانا کے دھرنے سے متعلق نئی قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا ہے ۔