جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کا کیرئیر کس پاکستانی بائولر کی وجہ سے ختم ہوا؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) قومی ٹیم کے طویل قامت تیز گیند باز محمد عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سلامی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے اور انہوں نے کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑیوں کو میری طویل قامت کی وجہ سے بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران بھارت کے سلامی بلے باز گوتم گھمبیر مجھ سے کافی ڈرے ہوئے نظر آئے، مجھے توایسا

لگتا ہے کہ ان کا کیریئر ہی میری وجہ سے ختم ہوا کیونکہ اس سیریز کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سیریز کے دوران گوتھم کو چار مرتبہ آئوٹ کیا، میں جب بھی گیند بازی کے لئے آتا تو وہ اعتماد کے ساتھ بلے بازی نہیں کر پاتے تھے،۔ایک اور واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے پل شاٹ مت ماریں مگر اس کے باوجود انہوں نے وہ شاٹ کھیلی اور آئوٹ ہو گئے۔‎‎

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…