ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شہبازشریف کودوبارہ گرفتار کرنے کی تیاریاں؟ نیب نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک اور کیس میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم پرسوں شہباز شریف کے گھر جائے گی۔شہباز شریف سے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق سوال کیے جائیں گے۔

نیب نے اس حوالے سے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔نیب کی تین رکنی ٹیم شہباز شریف سے تحقیقات کے لیے پرسوں ان کی رہائشگاہ جائے گی۔شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی سوال کیے جائیں گے۔نیب کی ٹیم اس سے قبل بھی شہباز شریف کو مراسلہ جاری کر چکی تھی تاہم شہباز شریف کے مصروف ہونے کے باعث ان کے گھر نہیں گئی جس کے بعد ان نیب شہباز شریف سے سوالات اور پوچھ گچھ کے لیے کل ان کی رہائشگاہ جائے گی۔مریم نواز اس کیس میں کوٹ لکھیت جیل میں قید ہیں۔خیال رہے کہ نیب سابق وزیراعلی شہباز شریف کو آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کو10،10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ ویسٹ میجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔ا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے پر کمپنی کا فرانزک آڈٹ شروع کیا گیا تھا۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فرانزک آڈٹ کیدوران 7سال کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فرانزک آڈٹ رپورٹ کے بعدجوبھی ملوث ہواسخت ایکشن لیاجائیگا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…