اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

آزادی مارچ میں موجود جتنے لوگ اسلام آباد میں داخل ہوں گے وہ قرآن پاک پڑھ رہے ہوں گے، دھرناشرکاء کو تین وقت کا کھانا کہاں سے ملے گا ؟ حکمت عملی سامنے آگئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا پلان یہ ہے کہااسلام آباد میں لاک ڈائوں کیلئے جو دستہ دخل ہو گا وہ خاکسار دستہ ہو گا ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے ہونگے اور وہ سیکیورٹی پر معمور ہو گا ۔ یہ کسی کو ڈنڈا نہیں ماریں گے بلکہ پر امن ہو گا۔

اس دستے کے داخل ہونے بعد اسلام آباد میں جتنے افراد داخل ہونگے وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہونگے ۔ دھرنے میں لوگوں کو درس دیا جائے گا اور یہ تبلیغی اجتماع کی شکل اختیار کر لے گا۔مولانا فضل الرحمان نے جو دھرنے کیلئے جو کمیٹیاںتشکیل دی ہیں وہ وہ چار ماہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔وہاں پر بازار لگایا جائے گا جس میں دھرنے شرکاء کو 100روپے میں تین وقت کا کھان دیا جائے گا ۔ دوسری جانب27اکتوبر کو اسلام آباد میں لاک ڈائون کے وقت جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کس شہر سے اور کس راستے اسلام آباد میں داخل ہونگے اس حکمت عملی کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام صوبوں کو لاک ڈائون میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی کا اختیار دیدیا گیا ہے ، دھرنے کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے اور شرکاء کے کھانے پینے کیلئے بازار لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد داخلے کے حوالے سے اگرچہ ابھی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی اور حوالے سے مولانا فضل الرحمن خود فیصلہ کرینگے ، مولانا کسی شہر سے قافلے کی صورت میں آتے ہیں یا وہ اسلام آباد میں ہی رہتے ہیں یہ انکا اپنا فیصلہ ہو گا ۔ کارکنوں کو ہدایت بھی جارہی ہے وہ کھانے پکانے کیلئے اشیاء ساتھ لیکر نہ آئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…