بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گومل زیم ڈیم منصوبہ میں 10ارب کے زائد کی کرپشن،ثبوت منظر عام پر آگئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گومل زیم ڈیم کے نام پر مجموعی طور پر10ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی، کرپشن اور بدیانتی کے ثبوت سامنے آگے ہیں تاہم چیئرمین نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ملک کے بڑے کرپٹ تاجروں کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے، اس ڈیم کا ٹھیکہ ابتداء میں 12ارب83کروڑ کا تھا جو چین کی کمپنی کو دیا گیا بعد میں یہ ٹھیکہ جی زیڈ ڈی نامی کمپنی کو بھاری ریٹس کی بنا پر دیا گیا اور قومی خزانہ کو6ارب64کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔، ڈیم مکمل ہونے کے باوجود ہر سال1ارب 67کروڑ روپے کی کم بجلی پیدا

ہورہی ہے جس سے براہ راست نقصان قومی خزانہ کا ہورہا ہے، جبکہ سرکاری حکام نے بھی نجی کمپنیوں کی کرپشن دیکھتے دیکھتے 73کروڑ روپے کی تعمیر پر تاخیر کے نتیجہ میں ایف ڈبلیو او پر 38کروڑ کا جرمانہ عائد ہوا تھا وہ بھی موصول نہیں ہوا ہے، اس میں غریب طالب علم کے قتل سے شدت حاصل کرنے والے شاہد جتوئی کے والد نے بوگس بنک گرنٹی دی تھی جو بعد میں ادائیگی بھی نہ ہو سکی جبکہ تعمیر میں استعمال ہونے والا کرین کی عدم فروخت سے ایک کروڑ لوٹے گئے جبکہ ڈیم کی تعمیر پر مامور افسران نے تنخواؤں کی مد میں 23کروڑ روپے لوٹ لئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…