اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان (آج)پیر کی شام چین روانہ ہونگے ،وزیراعظم کے دورہ چین میں تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ان کے ہمراہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ہوں گے ، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان پیر کی رات
دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر ملاقاتیں ہوں گی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔