بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی شہری کی ہوشیاری کسی کام نہ آئی ، شارجہ سے سونا سمگل کرنے کیلئے ایسا طریقہ اپنایا کہ پولیس چکراکر رہ گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کیرالہ کا رہائشی نوجوان نوشاد ایک کلو گرام سونا سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشاد نے سونا سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا،اس نے اپنے سر کے اوپری حصے کے تقریباََ تمام بال کاٹ کر سونا رکھنے کی جگہ بنائی۔ نوشاد نے سونے کو ایک کالے کاغذ میں لپیٹ کر اپنے سرپر رکھا اور وگ کو سر پرپہن لیا تا کہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے

کہ اس کے سر کے اوپر ایک کلو سونا پڑا ہوا ہے۔تاہم جب نوشاد شارجہ سے کیرالہ پہنچا تو ائیرپورٹ انتظامیہ کو اس پر شک گزرا جس کے بعد انتظامیہ نے اس سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کے دوران اس کے سرپر موجود وگ کے نیچے سے ایک کلو سونا برآمد ہوا۔ انتظامیہ نے نوشاد کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ نوشاد سے مزید پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…