بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سری لنکا نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی، ٹاس پاکستان نے جیتا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، سری لنکن کے اوپنر بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دھنشکا گونا تھیلاکا نے 57 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، جب پہلی وکٹ گری تو اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 84 تھا،

آوشکا فرنینڈو 33 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے، اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 120 تھا، سری لنکا کا سکور 135 پر پہنچا تو اس کے تیسرے کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگئے، بنوکا راجا پکسا 32 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی چوتھی وکٹ داسن شناکا کی گری جو 17 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کا مجموعی سکور جب 153 پر پہنچا تو اس کی پانچویں وکٹ گر گئی، پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیہان جے سوریا تھے انہوں نے صرف دو رنز بنائے، اس طرح سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔ محمد حسنین نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے ہیٹرک کی اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اسے 13 رنز پر ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، بابر اعظم اور عمر اکمل بالترتیب 13 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ احمد شہزاد کی گری اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 22 ہوا تھا، احمد شہزاد صرف چار رنز بنا سکے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 68 پر پہنچا تو افتخار احمد 25 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، 14 ویں اوور میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی ہمت ہار گئے وہ 24 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے، پاکستان کے پانچ کھلاڑی مجموعی سکور 79 پر پویلین لوٹ گئے،

جب پاکستان کا مجموعی سکور 85 پر پہنچا تو عماد وسیم 7 رنز بنانے کے بعد ڈی سلوا کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، پاکستان کی ساتویں وکٹ آصف علی کی گری انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 96 پر پہنچا تو فہیم اشرف بھی 8 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے۔ پاکستان کا سکور 101 ہوا تو شاداب خان بھی آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آخری وکٹ محمد عامر کی گری وہ صرف ایک رنز بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا نے یہ میچ 64 رنز سے جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے پردیپ اور اوڈانا نے تین تین وکٹیں حاصل کی، ہاسارنگا نے دو جبکہ راجیتھا نے ایک پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کیا،

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ابتدائی اوورز محمد حسنین کے لیے زیادہ اچھے ثابت نہ ہوئے اور وہ نسبتاً مہنگے ثابت ہوئے۔تاہم فاسٹ باؤلر نے میچ کے 16ویں اور اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر بنوکا راجا پکسے کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد اگلے اوورز فہیم اشرف اور محمد عامر نے کیے جس کے بعد سرفراز احمد 19ویں اوور میں حسنین کو دوبارہ باؤلنگ کے لیے لے کر آئے۔حسنین نے اپنے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…