جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قاسم سوری کو سپریم کورٹ نے ناقابل یقین ریلیف فراہم کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے قاسم سوری کی دوبارہ انتخابات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا تھا۔ الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی سپیکرشپ سے فارغ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ نادرا کے حکام کی سازش، نااہلی، بدیانتی اور بدنیتی کی وجہ سے مجھے نااہل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نادرا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوا ہے اس لئے حکومت نادرا میں بیٹھے مافیا کے خلاف کاروائی کرکے نادرا 52ہزار ووٹوں کی نہ تصدیق کر سکا ہے اور ڈیجیٹل سکینگ کے نشانات کی خاطر خواہ چکینگ نہیں ہوئی ہے جبکہ نادرا ووٹوں کی تصدیق کرنے میں ناکام کیوں ہوا ہے یہسوال اس ادارہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8300ایس ایم ایس نمبر نے تمام ووٹرز کی جسمانی شکل کی تصدیق کی ہے جبکہ موقع پر موجود پولنگ عملہ نے دھاندلی کی کوئی تحریری درخواست بھی نہیں دی ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز کی بائیو میٹرک خود تصدیق کر رکھی ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ نااہلی اور بدیانتی کے مرتکب ادارہ نادرا کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…