منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

 مولانا  جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور حلوہ بھی۔۔۔! حکومت نے بڑی پیشکش کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات  شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور حلوہ بھی مگر وہ  اقتدار کا خواب دیکھنا چوڑ دیں اور قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔جمعہ کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہیریار آفریدی نے کہا کہ

پوری دنیا پاکستان کے موقف کی حمایت کررہی ہے یوپی یونین سمیت ہر فورم پر کشمیر کی بات ہورہی ہے ہم سب کچھ قربان کردیں گے مگر کشمیر پر سمجھوتا نہیں کرینگے  کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے لیکن خدانخواستہ ایٹی جنگ ہوتی ہے تو پوری دنیا پر اس کے خطرناک اثرات ہونگے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ٹرائل آنے دیں ایک ایک چیز عدالت میں پیش ہوجائیں گے محکمہ انسداد منشیات  ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے بعد کیس میں پیش رفت ہوتی گئی رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو کئی ہفتے تک مانیٹر کیا گیا اس کے بعد ان کیخلاف کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کیلئے جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں مگر وہ قوم کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں دھرنے  کیلئے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر بھی دینگے اور حلوہ بھی فراہم کیا جائے گا  مگر مولانا کا  اقتدار کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان کی عوام 40سال سے خوار ہو رہے ہیں اب امن آنا ان کا حق ہے بھارت بھی پریشان ہے اور اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ طالبان پاکستان کیسے آکر بیٹھ گئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات  شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے لوگ لاسکتے ہیں لے آئیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور حلوہ بھی مگر وہ  اقتدار کا خواب دیکھنا چوڑ دیں اور قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…