اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر سابق گورنر ملک مصطفیٰ کھر کا کتا زخمی ہوگیا۔کتے کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔
سابق گورنر پنجاب کے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وٹرنری ڈاکٹر سے میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدم درج کیا گیا ہے ۔ جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا جو مقدمہ میں نامزد ہونے کے بعد روپوش ہوگیا ہے۔