جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

 جے یو آئی (ف) کی مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کیلئے  تیاریاں،چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل، چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی تیار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مولانا فضل الرحمان  کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کا اعلان کے ساتھ  ہی جمعیت علمائے  اسلام(ف) کی طرف سے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کرلئے گئے ہیں۔ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیار کئے گئے چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے،کنٹینرز میں مولانا فضل الرحمن کے لئے مختلف سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کنٹینرز کے اندر ائر کنڈیشنڈ  ہیں اورہوا دار بھی بنائے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ان کنٹینرز میں سردی سے بچنے کا انتظام بھی موجودہے۔کنٹینرز میں واش رومز اور سونے کے لئے بیڈ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کا اہتمام ہوسکے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ لائٹس، اور کچن کا بھی کنٹینر میں اہتمام کیا گیا ہے،چاروں کنٹینرز کو ملک کے چار مختلف مقامات پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو کنٹینر پر سوار ہوں گے۔واضح رہے کہ  جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیاہے۔  مولانا فضل الرحمان  کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کا اعلان کے ساتھ  ہی جمعیت علمائے  اسلام(ف) کی طرف سے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کرلئے گئے ہیں۔ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیار کئے گئے چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…