منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،10ماہ بعد ایک ہی دن میں سرمایہ کاری کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید388.91پوائنٹس اضافے سے32752.26پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ80.98فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب14کروڑ76لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 78.79فیصدزائدرہا۔

گزشتہ روزفروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 32280پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 32834پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس388.91پوائنٹس اضافے سے32752.26پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 181.83ائنٹس اضافے سے15349.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس746.30پوائنٹس اضافے سے 52254.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس258.48پوائنٹس اضافے سے23794.56پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے311کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،63کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب14کروڑ76لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب5ارب36کروڑ74لاکھ روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر32کروڑ42لاکھ60ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوبدھ کی نسبت14کروڑ29لاکھ3ہزارشیئرززائدہیں.قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت65.36روپے اضافے سے1372.61روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت17.56روپے اضافے سے923.79روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت63.50روپے کمی سے5520روپے اور کولگیٹ پام کے حصص کی قیمت 42.50روپے کمی سے 1900روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز،دوست اسٹیل، میپل لیف،ٹی آر جی،لوٹی کیمکل۔پاک الیکٹران،ورلڈ کام ٹیلی کام،پاک انٹر بلک اور بینک آف پنجاب کے شیئرز سرفہرست رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…