جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

لال مسجد آپریشن، صدر پرویز مشرف خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر افراد کے خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج سکندر خان نے شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 15 افراد کے خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قراردیا کہ درخواست گزار کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پہلے سے درج ایف آئی آر درست نہیں اس لئے دوسری ایف آئی آر سے متعلق درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں درخواست گزار متعلقہ تھانے سے رابطہ کر کے اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد میں اس وقت کی حکومت کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا تھا جس میں مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…