بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اربوں کی کرپشن پر6ماہ سزا کاٹنے والے شخص نے حکومت کو ماموں بنا دیا، انتہائی اہم عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے اربوں روپے کی ایفی ڈرین کرپشن سکینڈل کے مرکز پر عدالت نے کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے جبکہ ملزم عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد موجودہ حکومت کو دوبارہ بے وقوف بنا کر وفاقی وزارت ہیلتھ کا اہم عہدہ حاصل کر رکھا ہے۔کرپشن سے شہرت حاصل کرنے والے ڈاکٹر اسد حفیظ نے تجوری کا منہ دکھا کر سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کو اپنا مطیع بنا لیا تھا،مقدمہ کے پس منظر کے مطابق پیپلزپارٹی دور حکومت کے مشہور

ایفی ڈرین کرپشن سکینڈل کا مرکزی ملزم ڈاکٹر اسد حفیظ موجودہ حکمرانوں کو بھی بے وقوف بنا کر ڈی جی ہیلتھ کا عہدہ دس سال سے زائد عرصہ سے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔اس سکینڈل کے دیگر ملزمان جیلوں کی سزا کاٹ رہے ہیں لیکن مرکزی ملزم کرپشن سے حاصل دولت کی چمک کے زورپر پورے اداروں کو اپنا گرویدہ بنا کر اہم عہدے پر براجمان ہے جبکہ کرپشن کے خاتمہ کے نام پر حکومت حاصل کرنے والے عمران خان اینڈ کمپنی کو بھی یہ کرپٹ افسر اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ڈی جی ہیلتھ کا عہدہ پر کسی سول افسر کو تعینات کیا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر اسد حفیظ اس عہدے پر گزشتہ 4سالوں سے براجمان ہے کیونکہ وزارت کے اعلیٰ افسران کو ناجائز دولت کی چمک سے اپنا ہمنوا بنا رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈکٹر اسد حفیظ 9000کلوگرام ایفی ڈرین کوٹہ میں مرکزی ملزم تھا دیگر ملزمان میں حنیف عباسی،یوسف رضا گیلانی کا بیٹا اور ملتان سے فارماسیوٹیکل کمپنیاں تھیں یہ تمام ملزمان جیل میں رہے ہیں لیکن ہمارا قانون اس کرپٹ شخص پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہے اور اب بھی وہ قانون کو دانت دکھا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب حکام ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں سزا دینے میں ناکام ہونے کے بعد عامر کیانی کے ساتھ دوائیوں کی کمپیوں میں اضافہ سکینڈل میں شریک ملزم بنا رکھا ہے تاہم نیب کے اندر بھی اس نے ایک گروہ بنایا ہے جو اس کی چمک سے متاثر ہوئے ہیں۔یہ وہ شخص ہے جو کرپٹ ملزم اور مجرم ہونے کے باوجود10سالوں سے اس اہم عہدے پر براجمان ہے،جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس کونسی گیڈر سنگی ہے،جو بھاری کرپشن کرنے اور سزا کاٹنے کے باوجود اہم عہدے حاصل کر لیتا ہے تو اس کے جواب دینے سے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…