جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرحد پار کرکے امریکہ آنے والوں کے ساتھ یہ سلوک کیا جائے،ٹرمپ نے انتہائی خوفناک مشورہ دیدیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سرحد پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین پر گولیاں برسانے، اْن پر سانپ چھوڑنے اور انہیں کرنٹ لگانے کا مشورہ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کیمطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں کی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے

سرحد پار کرکے امریکا آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی دیوار، سانپ اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویز دیں۔نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکی ٹرمپ کی ترجیحات میں شامل ہے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 3.6 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں سرحد پار کرنے والے مہاجرین کو گولی مارنے کا بیان دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…