بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کشمیر کو ہندوستان کے حوالے کر چکے، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے فلسطین کا ذکر نہ کرکے کس ملک کو تقویت دی؟ن لیگ نے بڑے دعوے کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کونسل کے رکن پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ جج کی وڈیو لیک ہونے کے بعد نواز شریف کو بلاجواز قید میں رکھنا جمہوریت کی توہین ہے حکومت نے نواز شریف کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق،

سلمان رفیق، حمزہ شہباز، اسماعیل مفتاح سمیت کارکنوں غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر خود نمائی کے علاوہ کچھ نہیں کیونکہ کشمیر کو عمران خان ہندوستان کے حوالے کر چکے ہیں جنرل اسمبلی میں عمران خان نے فلسطین کا ذکر نہ کرکے اسرائیل کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بے روزگاری مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے عمران خان نے ملک کے اندرونی مسائل جنرل اسمبلی میں پیش کرکے ملک کے ساکھ کو خراب کیا ہے عالمی دہشت گرد مودی نے ہندوستان کے آرٹیکل 370 کو بھارتی آئین سے نکال کر کشمیر پر مکمل قبضہ کرلیا ہے جہاں چند سالوں کے اندر مقامی آبادی غیر کشمیریوں سے بھر جائے گی اور کشمیری اقلیت میں ہوجائیں گے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم پاکستان میں ہونے والی بڑے پیمانے پر مہنگائی کا ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے بے روزگار بڑھ رہی ہے اور محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جمال عارف سہروردی نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈالر میں روز مرہ اضافہ گھی، آٹا، دالیں، چاول مہنگی، پنجاب کے اندر ڈینگی وائر س کا پھیلنا، پشاور کے اندر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے اوپر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا محمد نواز شریف کے دور میں کینسر کی دوائیں مفت دی جارہی تھیں ان کو بند کرنا عوام دشمنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…