بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حیدر آباد فنڈ کیس، برطانوی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے دعوؤں کو مسترد کر دیا، حیران کن فیصلہ سنا دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس نے پاکستان اور بھارت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے حیدر آباد فنڈ کیس کا فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثا کے حق میں دیدیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق‘پاکستان کو حیدر آباد فنڈ کیس پر برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس کے فیصلے مل گیا ہے

جو جون 2019 میں دو ہفتے زیرسماعت رہا تھا۔پاکستان اور بھارتی حکومت کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہاکہ فیصلے میں دونوں مرکزی فریقین کے طویل عرصے سے موجود دعووں کو مسترد کردیا گیا ہے اور نظام آف حیدرآباد کے ورثا کے دعووں کو برقرار رکھا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فیصلے میں رقم کی منتقلی کے تاریخی سیاق و سباق سے متعلق نہیں ہے جبکہ بھارت نے عالمی قوانین اور تہذیبی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حیدرآباد کو غیر قانونی طور پر شامل کرلیا تھا۔بیان میں کہا گیاکہ بھارت نے نظام آف حیدر آباد کو اپنے عوام اور ریاست کو بھارتی مداخلت سے بچانے کے لیے انتہائی اقدامات کرنا پڑے۔دفترخارجہ کے مطابق نظام نے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا جہاں یہ معاملہ تاحال ایجنڈے میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نظام نے خودمختار کی حیثیت سے پاکستان سے تعاون طلب کی اور حکومت پاکستان نے فراہم کردی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تفصیلی فیصلے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہا ہے اور قانونی مشاورت سے مزید اقدامات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…