بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”ایسے تو عمران خان ہیرو بن جائیں گے“ اس سے پہلے دھرنے سے کون سی حکومت گئی ہے؟ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔اب شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال،

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی رضامندی ظاہر کی لیکن انہوں نے دھرنے کی مخالفت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے میاں شہباز شریف سے کہا کہ اس سے پہلے دھرنے سے کون سی حکومت گئی ہے، ایسے تو عمران خان ہیرو بن جائیں گے۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے قائدحزب اختلا ف شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپا رٹی بلا ول بھٹو زرداری نے ملا قات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ساتھ ملکر چلیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور نیئر بخاری تھے جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسیر منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈر اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا بھی جائزہ لیا گیا

جبکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ملکر کا م کر نے پر اتفاق کیا گیا، بلا ول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ہم حکومت کو بہت جلد گھر بھیج دیں گے ۔ادھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…