بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

حمزہ شہباز کی مشکلات کم نہ ہوسکیں احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی

توسیع کر دی۔انہوں نے حمزہ شہباز شریف کو 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔احتساب عدالت میں حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو انہی کیسز میں گزشتہ ماہ (18 ستمبر) کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اس موقع پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع دی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…