ٹیم بھجوانے پروزیراعظم کا زمبابوے کے صدرسے اظہارتشکر

11  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دورے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو خط لکھا جس میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
وزیراعظم نے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر کے صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورے کی کامیابی میں آپ کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے زمبابوے کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ دورے کے دوران پرجوش تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے تاہم 6 سال کے طویل عرصے بعد گزشتہ ماہ دورہ زمبابوے سے پاکستان میں دوبارہ سے انٹرنینشل کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہوا۔ دورے میں زمبابوے کی ٹیم نے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…