جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج(بدھ) سے ملک میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس سے ملک کے شمالی حصوں سمیت کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ملک میں عام طور پر مون سون کے بعد موسم خشک رہتا ہے اور دسمبر میں مغربی ہوائیں سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا یہ سسٹم ملک کے شمالی حصوں سمیت سندھ میں بارش برسائے گا جبکہ بلوچستان کے 80

فیصد علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہوائوں کا سسٹم اکتوبر میں کم ہی بلوچستان اور سند ھ کو اثر انداز کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی ہوائوں کے زیر اثر کراچی میں مطلع ابر آلود اور تیز ہوائیں چل سکتی ہے، جبکہ 3 سے 6 اکتوبر کے دوران درجہ حرارت بھی 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 سالہ کلائمٹ ڈیٹا کے مطابق اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…