ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پولیس اہلکاروں کی اسلحے کے زور سے خاتون سے اجتماعی زیادتی، بلیک میل کرنے کیلئے جاتے جاتے کیا کام کر گئے ؟جانئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) شادمان ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ زیادتی کی شکار خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اْن کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان اپنے 2 ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے۔خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اْن سے زیادتی کی، تصویریں

اور ویڈیو بھی بنائیں جب کہ جاتے ہوئے دھمکایا کہ اگر کسی کو بتایا تو نقصان ہوگا۔بیان میں خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کے گھر آنے کے بعد واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور ان کے ہمراہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے آگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرلیا جب کہ پولیس اہلکار سرفراز اور ملک دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…