جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کشمیریوں سے خوف زدہ کیوں ہے کرفیو کیوں نہیں اٹھایا جارہا، بھارت کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دنیا فاشسٹ مودی سے ہوشیار رہے پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چٹان کی طرح متحد ہیں،بھارت کشمیریوں سے خوف زدہ کیوں ہے کرفیو کیوں نہیں اٹھایا جارہا،کشمیر میں بھارت 30سال سے دہشتگردی کررہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود مظاہرے اور بھارت مخالف نعرے بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے،بھارت خاموشی سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اگر اس مسئلے پر جنگ ہوئی تو

بھارت کو سنگین اور بھیانک نتائج سے دوچار ہونا پڑے گا،پاکستان کے عوام جذبہ اور شوق شہادت رکھتے ہیں جبکہ بھارتی موت سے خوفزدہ ہوتے ہیں،پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھارت سے ٹکرانے کا جذبہ رکھتے ہیں،جس دن حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں ہوگا،عالمی برادی مظلوموں کا ساتھ دے ظلم وستم کرنے والے دہشتگردی کے نظریئے کے حامی ہیں،کشمیر اور انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ کھلی دہشتگردی کرکے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم رضا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے،شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اسلاف کی قربانیوں فراموش ہونے نہیں دینگے،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ نے عشق محبت کی جو شمع روشن کی وہ آج بھی کروڑوں عاشقان رسول کے دلوں میں روشن ہیں،آپ نے اسلام میں بیگاڑ پیدا کرنیوالوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور دو قومی نظریئے کی پاسبانی کرتے ہوئے کفر کے خلا ف ٹھوس چٹان بن گئے، کارکنان الشاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی تعلیمات کو فروغ اور اور شایان شان طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم رضا کانفرنس کا انعقاد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…