اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان 7اکتوبر سے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے،چینی قیادت سے ملاقاتیں،سی پیک منصوبوں اور اقتصادی پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان7اکتوبر کو چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔تین روزہ
دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے دوران سی پیک منصوبوں اور پاک چین اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔