ٹنڈوالہ یار (این این آئی)ٹنڈوالہ یار میں خاتون کی مبینہ خودکشی یا قتل معمہ بن گیا۔ بھائی کا بہنوئی پر اور شوہر کا سالی پر قتل کا الزام پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی پولیس تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ شاہ لطیف کالونی میں پولیس نے ایک اطلاع پر ایک گھر سے 32سالہ ایک بچے کی ماں مسمات فوزیہ آرائیں کی لاش گھر سے برآمد کی پولیس نے مذکورہ لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردی جبکہ مقتولہ کے بھائی زاہد سلیم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری بہن کو
میرے بہنوئی مبشر آرائیں نے اسے تشدد کرکے قتل کیا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر مبشر آرائیں نے بتایا کہ میں اپنا رکشہ صحیح کرانے کے لئے مستری کے پاس موجود تھا تو مجھے فون آیا کہ تمہاری بیوی کی طبیعت صحیح نہیں ہے میں فوراً گھر پہنچا تو میری بیوی چیخ چیخ کے بول رہی ہے کہ رابیعہ جوکہ میری سالی ہے وہ سونا لیکر چلی گئی ہے اور مجھے اس نے کوئی دوا دی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے اور اصل حقیقت پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ملے گی جس کے بعد ہم قانونی کاروائی کریں گے۔