اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے اپنے ہی پارٹی رکن کو مہنگائی کا ذکر کرنے پر ڈانٹ دیا، عمران خان نے نکمے وزراء کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزراء کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ،وزیراعظم نے نکمے وزراء کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا،رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر سرزنش جبکہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا بھی عندیہ دے دیا،ارباب عامر علی وزراء کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر آبدیدہ،اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو

وزیراعظم نے روک لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔اجلاس میں پشاور سے منتخب ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لئے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لئے خود ملاقاتیں کروں گا۔اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو آپ اس وقت کیوں نہیں بولے؟ تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ حکومتی رکن کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔اجلاس میں اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سونپنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔اجلاس میں

وزیراعظم نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور حکومت کی طرح مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکا نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے،جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…