جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں فائنل، متعدد وزراء فارغ کر کےکونسے نئے چہرے لائے جائیں گے ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کاپنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کافیصلہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں متعدد وزراء سمیت بڑے بڑے عہدیداروں کو فارغ کرنے جبکہ نئے وزراء اور افسران کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں آج وزیراعظماور وزیر اعلیٰ پنجاب میں ملاقات ہو گی جس میں تبدیلیوں کو مشاورت بھی کی جائے گی ۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کابینہ کا بیٹنگ آرڈر پھر تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیر بلدیات علیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہے اور اس سلسلے میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہوچکا اور انہیں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ سبطین خان کی بھی واپسی کی صورت میں انہیںجنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی جبکہ اسد کھوکھر کو کون سی وزارت دینی ہے اس کا فیصلہ آج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور وہ جنگلات کی وزارت لینے کے خواہاں ہیں۔اسد کھوکھر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…