منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

چاند نظر آیاکہ نہیں؟،یکم صفر المظفرکب  ہوگی، مفتی منیب الرحمن  نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ِصفر المظفر1441 کا چاند نظرنہیں آیااور یکم صفر المظفرمنگل یکم اکتوبر 2019 کو ہوگی۔دریں اثنااتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہئ موسمیات(میٹ کمپلیکس)  موسمیات چورنگی، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان: مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیراحمد نعیمی،مولاناصابر نورانی،قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی

نے شرکت کی۔فنی معاونت کے لیے ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ اور محکمہئ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز نے شرکت کی۔ پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا،لیکن کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،  محکمہئ موسمیات کے تمام مراکز،جامعۃ الرشید شعبہئ فلکیات کے تمام اسٹیشنز سے عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفر المظفرمنگل یکم اکتوبر 2019 کوہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…