ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

ہیڈ کوچ کے منصب سے ہٹائے جانے پر مایوسی ہوئی تھی، مکی آرتھر

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کوچنگ کے معاہدے میں توسیع نہ کیے جانے کے بعد مصباح الحق اور وسیم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہیڈ کوچ کے منصب سے ہٹائے جانے پر مایوسی ہوئی تھی۔تفصیلات کیمطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹیم کے مستقبل کے فیصلے کرنے کیلئے

مصباح الحق اور وسیم اکرم پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔مذکورہ کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور اس کے بعد پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا دہرا عہدہ سونپ دیا تھا۔مکی آرتھر نے کہا کہ انہوں نے وسیم اکرم اور مصباح پر اعتماد کرتے ہوئے کمیٹی میں ان کی شمولیت کی حمایت کی تھی لیکن انہیں کمیٹی کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مصباح اور وسیم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں، مجھے سب سے زیادہ مایوسی اس بات سے ہوئی کہ میں نے کچھ لوگوں پر بہت بھروسہ کیا اور انہوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔آرتھر نے کہا کہ مصباح اس کمیٹی کا حصہ تھے جس نے ہمارے معاہدے میں توسیع نہ کی اور پھر میرے جانشین بن گئے۔انہوں نے کہا کہ مصباح اچھا کام کریں گے، مصباح اچھے انسان ہیں اور پاکستان کرکٹ نے اپنا فیصلہ لیا ہے، مجھے صرف اس لیے مایوسی ہوئی کیونکہ میں اپنی نوکری کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔اپنے اس بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے دل سے بیان دیا کیونکہ میں پاکستان اور جن کھلاڑیوں سے میں نے تین سال تک کام کیا ان سے محبت کرتا ہوں اور مصباح اور وسیم کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے مایوسی اس لیے ہوئی کیونکہ پاکستان ٹیم کے لیے کچھ کام کرنا ابھی باقی ہے لیکن اب میری نظریں آگے کی جانب مرکوز ہیں اور میں پاکستان کرکٹ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…