ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

حکومت کے اوبر اور کریم ٹیکسی کے ڈرائیورز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت بڑے فیصلے،ڈرائیورز کو اب کون سا کام لازمی کرنا ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اوبر اور کریم ٹیکسی کے ذریعے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ان کے ڈرائیورز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے پینتیس لاکھ روپے کا بجٹ بھی مختص کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ اس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی شکایات اور بعض وارداتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ اوبر اور کریم ٹیکسی کے ڈرائیور حضرات کی ذاتی پہچان گاڑی کے ڈیش بورڈ یا سکرین پر اس طرح آویزاں کی جائے گی جس میں ڈرائیور کو الاٹ کیا جانے والا رجسٹریشن

نمبر اور اس کی پہچان واضح ہو سکے۔ علاوہ ازیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے خط جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ہر سیکٹر کی سٹریٹس اور مارکیٹوں کی کرائم کے خلاف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی موجودگی میں پولیس کے فوری رسپانس کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مقامی اور باہر سے سیاحت کے لئے آنے والے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…