منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پنجاب کے اہم شہر میں باپ نے دوسری شادی کی خاطر تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا،لرزہ خیز واقعہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

مریدکے (این این ائی) مریدکے کی آبادی سلطان پارک میں باپ نے دوسری شادی کی خاطر تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم پہلے  ڈرامہ رچاتا رہا لیکن پولیس تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

مریدکے سٹی پولیس کے مطابق آبادی سلطان پارک کے رہائشی افضل نے کوثر نامی خاتوں سے شادی کی جس کے بطن سے ایک بیٹا اور دو جڑواں بیٹیاں ہوئیں۔بیٹیوں کی پیدائش پر اکثرمیاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔دس مئی کو کوثر بی بی بیٹا لے ماں باپ کے پاس چلی گئی جبکہ جڑواں بیٹیاں تین سالہ منیہا اور تین سالہ منیبہ شوہر کے پاس چھوڑ گئی۔کوثر بی بی نے خاوند سے علیحدگی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔افضل نے بھی دوسری شادی کی سوچ بچار شروع کر دی اور اس نے مبینہ طو رپر محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی لاشوں کے قریب دہی چاول اور سرف بکھیر کر ڈرامہ رچا دیا کہ اس کی دونوں بیٹیاں رات باسی چاول یا کھیلتے ہوئے سرف کھانے سے جاں بحق ہو گئیں۔پولیس نے شک گزرنے پر فوری طور پر بچیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم طلب کرلی جس کی تحقیقات اور کیمیکل رپورٹ کے بعد بچیوں کو زہر دے کر مارنے کا انکشاف ہو گیا۔پولیس نے بچیوں کے باپ افضل کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں تو اس نے اعتراف جرم کرتے بتایا کہ اس نے دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کے کہنے پر بیٹیوں کو زہر دیکر مارا اور انکی اچانک موت کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…