منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، سونا بھی مہنگا ہوگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے سے بڑھ کر156.50روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید170.40روپے اور قیمت فروخت172.40روپے پر برقرار رہی

اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید191.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے پر بدستور مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر13پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 60پیسے اور2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1497ڈالر کا ہو گیا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت87ہزار500روپ جبکہ10گرام سونے کی قیمت86روپے کیاضافے سے75ہزار17روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا400روپے اور دس گرام سونا343روپے سستا ہو گیا۔  مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے سے بڑھ کر156.50روپے ہو گئی



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…