منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بھارت جموں وکشمیر کے عوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے،عمران خان کی کال کے منتظر ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر کے عوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے،ہمیں کسی فکری اور نظریاتی انتشار کا شکار نہیں ہونا،دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے،ہم وزیراعظم عمران خان کی کال کے منتظر ہیں،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے بھارتی حکومت مہاجر ہندوؤں کو اسٹیٹ سبجیکٹ دیکر وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

سلامتی کونسل کی مسئلہ کشمیر پر گیارہ قراردادیں موجود ہیں۔کانگریس ہندوستان کا چہرہ اور بی جے پی اس کا دماغ ہے۔آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی سے دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلحکومت میں جماعت اسلامی زیر زاہتمام یکجہتی کشمیر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس جلسے کے اردگرد 800 لوگوں تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدوں کی قبریں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیری صرف رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں۔بھارت طاقت کے بل بوتے پر ان کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ کشمیریوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے،وہ 8لاکھ سے زائد قابض افواج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال کے منتظر ہیں،ہم اس انتظار میں ہیں کہ آج وہ کیا مقدمہ پیش کرتے ہیں۔ریاستی باشندوں کو آرپار جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔آزادکشمیر کے عوام خونی لکیر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ وہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کشمیری تمام تر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے۔پاکستان و آزادکشمیر کے عوام ان کی پشت پر ہیں۔ ہم اپنے بھائیوں کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہی کشمیریوں کا موثر وکیل اور امیدوں کامرکز ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…