منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز ،26افراد جاں بحق،صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،26افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،48 فیصد کیسز راولپنڈی، اسلام آباد کے ہیں ، حکومت پنجاب وفاقی حکومت کو طبی عملہ اور ڈاکٹر فراہم کریگی، کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی،

جیسے جیسے موسم میں تبدیلی آئے گی مریضوں میں بھی کمی آئے گی،ڈینگی کے حوالہ سے آئندہ آنے والے سالوں میں ہمیں مضبوط مؤثر منصوبہ بندی کرنا ہو گی،۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 790 مریض پنجاب، وفاق اور کے پی کے سے رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے 216 کیسز رپورٹ ہوئے، 48 فیصد کیسز راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14015 داخل مریضوں میں سے 113 کیسز کراچی اور اسلام آباد سے 216 کیسز سامنے آئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پنجاب کی وزیر صحت سے مل کر تعاون کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر تین افسران ان کیسز کے حوالہ سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس ہوتا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہسپتالوں کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی وجہ سے دوسرے مریض متاثر ہو رہے ہیں، مریضوں کی تعداد کے مدنظر پنجاب حکومت ہمیں ڈاکٹر اور دیگر سٹاف مہیا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جڑوں شہروں میں کیسز زیادہ رپورٹ ہونے پر ٹیموں کو الرٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے سدباب کیلئے تمام عملی اقدامات ہو رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سپرے کئے جا رہے ہیں، ہم نے ڈینگی کنٹرول سیل قائم کیا ہے، ڈینگی کے پورے ملک کی روزانہ رپورٹ بنتی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول سیل میں ہر وقت ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے آئندہ آنے والے سالوں میں ہمیں مضبوط مؤثر منصوبہ بندی کرنا ہو گی،

ہمیں ایسے اقدامات کرنا ہوں گے کہ اگلے سال ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال اب کافی تسلی بخش ہے، ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے، مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، پنجاب حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق پنجاب کے ساتھ اپنے ہسپتال، بدلے میں صوبہ ہمیں عملہ دے گا، دونوں شہروں میں احتیاط اور کنٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی، جیسے جیسے موسم میں تبدیلی آئے گی مریضوں میں بھی کمی آئے گی۔ اس حوالہ سے ہاٹ لائن کام کر رہی ہے، حساس علاقوں میں سپرے کیلئے ٹیمیں بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کنڑول سیل نمبر 9216890 ہے، اگلے سال کیلئے پلاننگ ابھی سے شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے اب تک 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…