بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا عدالت نے مفتی عبدالقوی سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مفتی عبد القوی کو بری کر دیا ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ،

عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا۔ماڈل کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں استغاثہ اور وکلا کی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا ۔واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پرقتل کردیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔کیس کی آخری سماعت میں ملزمان وسیم،مفتی قوی، حقنواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…