بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ملکی تاریخ کا ریکارڈ اور تاریخی خسارہ کس حکمران کے دور میں ہوا، مشرف، نواز شریف یا پھر عمران خان؟ چونکا دینے والے اعداد و شمار

datetime 26  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)جمہوری اور فوجی حکومتیں آتی رہیں اور جاتی رہیں لیکن ملکی تجارتی خسارے سے کوئی حکومت چھٹکارا نہ دلا سکی۔ مشرف دور تجارتی خسارے میں اضافے کی شرح میں بازی لے گیا۔ بھٹو دور میں تجارتی خسارے میں چار گنا،ضیاالحق دور میں دو گنا،مشرف دور میں 14 گنا،پیپلز پارٹی کے دور میں تجارتی خسارہ 15 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچا جبکہ نواز شریف دور میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ تجارتی خسارہ مالی سال 18-17میں 31ارب 82کروڑ ڈالر ہوا۔سرکاری دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق خسارہ گزشتہ

مالی برس میں 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ درآمدات کے لحاظ سے سب سے بھاری مالی سال 18-17 رہا جس میں 56 ار ب 59 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں تجارتی خسارے کے بے قابو مسئلے پر بات کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں برآمدات کا حجم اہم کردار ادا کرتا ہے جب تک تجارتی خسارہ کم نہیں ہو گا پیداواری لاگت بڑھے گی جبکہ درآمدات بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھتی رہے گی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مقامی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…