ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان نے القاعدہ بنائی‘‘ عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے؟ وزیر اعظم کے متنازع بیان پر سوالات اٹھ گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کا امریکہ میں متنازعہ بیان ، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے ؟

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلیم صافی نے کہا کہ تاریخی طور پر یہ درست بات ہے کہ مجاہدین پاکستان نے بنائے اور نہ طالبان ۔مجاہدین خود اٹھے جنہیں امریکہ ، پاکستان اور عرب ممالک نے ڈٹ کر سپورٹ کیا۔ طالبان نے مجاہدین کے بطن سے جنم لیا جنہیں پہلے امریکہ اور پاکستان اور پھر صرف پاکستان نے سپورٹ کیا۔ جہاں تک القاعدہ کا تعلق ہے تو اس کو بنانے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ لیکن وزیراعظم عمران خان امریکہ میں عالمی فورم پر بیٹھ کر تاریخ کو جھٹلا رہے ہیں اور پاکستان کو یہ کہہ کر مجرم بنا رہے ہیں کہ القاعدہ پاکستان نے بنایا۔سلیم صافی نے کہا کہ اس جرم کا ارتکاب اگر زرداری، نواز شریف یا اسفند یار ولی خان یا پھر اختر مینگل وغیرہ کرتے تو نہ جانے کب کے غدار قرار دلوائے جاتے اور شاید اب تک ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی بھی شروع ہو چکی ہوتی۔ سلیم صافی نے کہا کہ لیکن چونکہ عمران خان پھر بھی زندہ باد ہیں۔ ظاہر ہے لاڈلے جو ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…