ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارت مقبوضہ کشمیر کا محاصرے فوری طور پر ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرے ، او آئی سی

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا محاصرے فوری طور پر ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر کے

بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا اور وادی کی ابتر صورتحال اور وہاں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ فوری طور پر اٹھانے ،تمام گرفتار شہریوں کو رہا کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ میںکہا گیا کہ کشمیریوں کی شناخت اور جموںوکشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی کو شدید تشویش لاحق ہے۔ اعلامیہ میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ آئی سی اور اقوام متحدہ کی ٹیموں کو مقبوضہ علاقے میں جانے کی اجازت دے تاکہ وہ وہاں انسانی حقوق کی صورتحا ل کا جائزہ لے سکیں۔ اعلامیے میںکہا گیا کہ جموںوکشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے اس تنازعہ کا حل ناگریز ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…