بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

لیاقت قائم خانی تحقیقاتی اداروں کو چکما دینے میں کامیاب، نیب کی ٹیم کی تمام کوششوں پر پانی پھر گیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی اور ان کے اہل خانہ تحقیقاتی اداروں کو چکما دینے میں کامیاب، نیب کی ٹیم نے بڑی تگ و دو کے بعد دوسرا لاکر کھولا تو وہ خالی نکلا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر میں موجود دوسرا لاکر کھولنے میں ناکامی کے بعد نیب کی ٹیم لیاقت قائم خانی کو واپس کراچی لائی اور ان کے ذریعے لاکر کھولا گیا۔

گزشتہ روز نیب نے یہ لاکر بزور قوت کھولنے کی کوشش کی تھی تاہم اس کوشش میں ناکام رہی اور ڈرل مشین کی بٹیں ٹوٹتی رہیں۔ سات گھنٹے کی کوشش کے بعد نیب نے کوشش ترک کردی اور لیاقت قائم خانی کو واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔لیاقت قائم خانی کو نیب نے 20 ستمبر کو حراست میں لے کرکراچی سے اسلام آباد منتقل کیا تھا، انہیں واپس کراچی لایا گیا اور ان کے ذریعے لاکر کھلوایا گیا۔ جب لاکر کھولا گیا تو نیب کی ٹیم چکرا کررہ گئی کہ جس لاکر کو کھولنے میں اتنی محنت کی گئی وہ خالی نکلا۔یاد رہے کہ لیاقت قائم خانی کے گھر میں اس نوعیت کے دو لاکرز تھے اور ملزم کے گھر میں موجود پہلے لاکرسے ہیرے جواہرات،سونا اورغیر ملکی کرنسی ملی تھی۔ نیب کو امکان تھا کہ اس لاکر سے بھی قیمتی مالیت کی اشیاء برآمد ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت قائم خانی کے اہل خانہ کو لاکر نہ کھلنے کے سبب جو وقفہ ملا تھا اس دوران ملزم کے اہل خانہ نے دوسرے لاکر کاقیمتی سامان کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔لیاقت قائم خانی کا لاکر کھولتے کھولتے ڈرل مشین کی 8 ڈسکس ٹوٹ گئیں، نیب اہل کاروں نے لاکر کھولنے کے لیے ڈرل مشین کی مزید 20 آریاں منگوا ئی تھیں لیکن ناکام رہے تھے۔لیاقت قائم خانی کا کہنا تھا کہ لاکر کا پاس ورڈ مجھے یاد نہیں بھائی کو یاد ہوگا، تاہم ان کے بھائی نے بھی پاس ورڈ سے لا علمی کا اظہار کیا تھا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…