بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار بااثر ملزم کو جیل سے اسپتال وارڈ منتقل کر دیا گیا،ہرسہولت کے بھاری رشوت کے عیوض مزے،افسوسناک انکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد میں معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار بااثر ملزم کو جیل سے اسپتال وارڈ منتقل کر دیا گیا پولیس نے کیس کا پکا چالان بھی تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے کی حدود میں معصوم بچی ارم ابڑو کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنانے والے گرفتار بااثر ملزم ظفر سرہیو کو ڈسٹرکٹ جیل سے

ہسپتا ل وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم کامران پٹھا ن جیل میں ہی ہے جہاں ملزم ہرسہولت کے بھاری رشوت کے عیوض مزے لے رہا ہے اس حوالے سے سول ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر مختیار دایو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈاکٹر کے مشورے پر ملزم کو سول ہسپتال کے وارڈمیں داخل کیا گیا ہے کیا تکلف یا بیماری ہے اس کا مجھے کوئی علم نہیں بااثر ملزم جیل کے ڈاکٹر کا قریبی عزیز بھی بتایا جا تا ہے دوسری جانب اجتماعی زیادتی کے کیس کا 27روز گررنے کے باوجود عدالت میں تاحال پکا چالان پیش نہیں کیا گیا ہے جس پر عدالت نے پولیس کو 30ستمبر تک پکا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں پولیس نے بچی اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بھی نہیں بھیجے ہیں اور اسطر ح اجتماعی زیادتی کے اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کر کے کیس کا دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے بچی اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بھی نہیں بھیجے ہیں اور اسطر ح اجتماعی زیادتی کے اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کر کے کیس کا دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…