بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم کے سامنے پاکستان اور پاکستانی وزیراعظم کے سامنے بھارت کی برائی،امریکی صدر ٹرمپ آخر کس کے ساتھ ہیں؟برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ، چونکادینے والے انکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)بھارتی وزیراعظم کے سامنے پاکستان کی بْرائی کرنا اور پاکستانی وزیراعظم کے سامنے بھارت کی بْرائی کرنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عادت بن گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی عوام یہ فیصلہ کرنے میں پریشان ہے کہ آخر ٹرمپ کس کے ساتھ ہے؟۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دِنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک جلسے میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ

پاکستان ایک ایسا مْلک ہے جس نے بھارت اور امریکا میں حملے کرنے والے دہشتگردوں کو پناہ دی ہوئی ہے۔ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات نے بھارتیوں کے دِل جیت لیے تھے اور سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب پاکستان کے خلاف بولنے پر ٹرمپ کو سہرایا بھی گیا تاہم بھارتیوں کی یہ خوشی صرف ایک ہی دِن کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان مخالف بیان کے اگلے روز ہی پاکستان کو امریکا کا بہترین ’دوست‘ قرار دے دیا تھا، جس کے بعد بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے خلاف بولنا شروع کردیا ہے۔اْنہوں نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو ایک ’عظیم لیڈر‘ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ اْن کے بہت سے دوست پاکستانی ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ دْنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ایران ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اِس بیان نے بھارتیوں کو کشمکش میں ڈال دیا ہیجو بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرمپ اور مودی کی مشترکہ ریلی کو پاکستان کے خلاف ایک اور فتح کے طور پر پیش کر رہے تھے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف مزاحیہ میمز بنا رہے تھے اب وہ ہی بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے خلاف بول رہے ہیں۔بھارتی صحافی روہنی سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم نے ٹرمپ کے حق میں ریلی نکالی، اْن کی پارٹی کے لیے نعرے لگائے، جمہوریت پسند لوگوں کو ناراض کیا، انتخابات میں ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کی حمایت کی۔روہنی سنگھ نے لکھا کہ کیا ہم نے یہ اِس لیے کیا تھا کہ ٹرمپ پاکستان کی دہشتگردی اور

عمران خان کی تعریف کرے؟بھارتی کے شیکھر گْپتا نامی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ آج بھی وہ ہی کررہا ہے جو ہمیشہ سے کرتا آیا ہے، وہ نوبل انعام چاہتا ہے، پاکستان سے افغانستان کیحوالے سے مدد چاہتا ہے اور بھارت سے تجارتی معاہدہ چاہتا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کو کسی ملک کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی دونوں مْمالک کے کسی بھی رہنما کی پرواہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…