بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جس کے شناختی کارڈ پر نام کے ساتھ شریف لگتا ہے وہ ختم کروالیںکیونکہ۔۔۔ن لیگ نے عوام کو منفرد مشورہ دیدیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ پر نام کے ساتھ شریف لگتا ہے وہ ختم کروالیں کیوں کہ نیب صرف نوازشریف کا احتساب کررہی ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم پاکستان پر حکومت کر رہا ہے۔

آج عدالت میں لکھا گیا کہ جس کمپنی کا الزام مریم پر لگایا گیا وہ ان کے بالغ ہونے سے پہلے کی بنی ہے، نیب نے کہا کہ ابھی ہم نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بھی تفتیش کرنی ہے، میں یہ پاکستانیوں سے کہوں گی کہ جس کے ساتھ شناختی کارڈ پر نام شریف لگتا ہے وہ ختم کروا لیں کیوں کہ یہ نیب صرف نواز شریف کا احتساب کر رہی ہے جس کے تمام احکامات بنی گالا سے آتے ہیں اور یہ بنی گالا نہیں فنی گالا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی سوال کرے کہ مہنگائی کی شرح کیوں بڑھی، کوئی سوال کرے کہ پاکستان کا اتنا برا حال کیوں ہے تو اس کو جیل میں ڈال دو، پنجاب میں بھی نالائق وزیراعلی تعینات ہے، یہ نااہل ڈینگی پر بھی قابو نہیں کر سکے، 10 ہزار مریض جن کو ڈینگی برادرا کہتے تھے انہوں نے ڈینگی پر قابو پایا، ڈینگی ہیلپ لائن 6 سال سے شہباز شریف بنائی ہوئی ہے، عمران خان کو تمام نا اہلیوں کا جواب دینا ہو گا، ہم پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اب ڈیل عمران خان مانگے گا اور عمران خان آج کل جو بیان دے رہے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے لیکن ہم عمران کو غدار نہیں کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…