پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بادشاہت ،سنجے منجریکر کا اظہار حیرانگی

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کمنٹری کرنے آئے تو براڈکاسٹر نے آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگز کا گرافک سکرین پر چلایا۔ سنجے منجریکر پاکستان کو پہلے نمبر پر دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہا کہ میں حیران ہوں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر کیسے موجود ہے۔شاید سنجے منجریکر یہ بھول گئے کہ پاکستان ٹیم نے ریکارڈ لگاتار 11 سیریز میں فتح سمیٹ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 283 پوائنٹس کے

ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ، انگلینڈ 266 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریز ڈرا کرنے کے بعد 262پوائنٹس کے ساتھ بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ، بھارتی ٹیم 263 پوائنٹس کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا 261 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے ۔یاد رہے کہ سنجے منجریکر کو ایک جانب دار کمنٹیٹر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو بھارتی ٹیم اور بالخصوص دھونی اور کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے بعض اوقات ایسی باتیں بھی کرجاتے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…