ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک سے خطے میں کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟ عوام کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو سے خطے میں خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ مشرق وسطی، سینٹرل ایشیا اور یورپ کا گیٹ وے ہے جس کے سبب اس سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ چین اور پاکستان کا دو طرفہ تعاون اور سی پیک منصوبہ کو صرف تجارتی اور اقتصادی امور تک محدود نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا دائرہ کار ثقافتی ہم آہنگی اور تعلیم کے شعبے کی ترقی تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے سے خطے میں

امن و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہو گا۔دریں اثناء چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بعد اب زراعت، تعلیم اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستانی کاروباری افراد، طلبا، طالبات سمیت دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے لئے چین کے دروازے کھلے ہیں۔ چین اور پاکستان امن پسند ممالک ہیں جبکہ خطے کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن کے حوالے سے چین اور پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…