ریاض(آن لائن)سعودی حکومت نے صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر عائد فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی حکام نے صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پرعائد فیس معاف کردی ہے 5 برس تک سرکاری خزانے سے ادا کی جائے گی اور اس کا اطلاق یکم اکتوبر 2019ء سے ہو گا۔ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ مقامی باشندوں کو
روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان غیر ملکیوں پر سعودی باشندوں کو ترجیح دیں۔سرکاری پروگرام کے مطابق نئی رعایت سے وہی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی جن کے ہاں سعودی کارکنان کی تعداد یا تو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ہوگی یا ان کے مساوی ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق صنعتی لائسنس رکھنے والے اداروں پر ہوگا۔