میرے بیان کو سوشل میڈیا پرغلط انداز میں پیش کیا گیا،پراپیگنڈے کے پیچھے کون ہے؟ فردوس عاشق اعوان پھٹ پڑیں، نام بتا دیا

25  ستمبر‬‮  2019

میرپور(آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد تباہی کا علم نہیں تھا، میرے بیان کو سوشل میڈیا پرغلط انداز میں پیش کیا گیا۔ میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر میرے بیان کو زلزلہ کے ساتھ جوڑ اگیا۔

زلزلے سے متعلق بیان کی مذمت کرتی ہوں، اس مشکل گھڑی میں سب کا متحد ہونا ضروری ہے، ڈویژنل ہسپتال میرپور میں ابتک 500 زخمی لائے گئے، زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا۔ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، اس مشکل گھڑی میں سب کا متحد ہونا ضروری ہے، مشکلات کا مقابلہ قوم متحد ہو کر کرتی ہے، ڈویژنل ہسپتال میر پور میں اب تک 500 زخمی لائے گئے، زلزلے میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کا کام قابل تحسین ہے، ڈویژنل ہسپتال میں پورٹ ایبل ایکسرے مشین جلد فراہم کر دی جائیگی، جب بھی اس قوم پر کوئی مشکل یا آفت آتی ہے تو سب متحد ہو جاتے ہیں، حکومت پاکستان متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی، امید ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کرینگے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…