منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

datetime 24  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ مہمان کھلاڑیوں کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شاندار استقبال کیا گیا۔سری لنکا سے تینوں ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، شہر قائد نے آئی لینڈرز کا استقبال کرنے کیلیے بانہیں پھیلا دی ہیں۔منگل کے روز دونوں ٹیموں نے آرام کیا، نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو آئی لینڈرز دوپہر 2بجے ٹریننگ کریں گے،

گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن شام 6 بجے شروع ہوگا،اگلے روز دوپہر 2بجے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ اور کپتان سرفراز احمدپریس کانفرنس کریں گے۔ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد مہمان کپتان لاہیرو تھریمانے میڈیا سے بات کریں گے، سری لنکا ٹیم کی ٹریننگ شام 6بجے ہوگی، جمعے کو پہلا ون ڈے سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ہے۔دوسری جانب ون ڈے سیریز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی، وینیو کا کونا کونا اب کیمروں کی نظرمیں ہوگا،اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے کام شروع کردیا۔مختلف ایریاز میں 80 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کردیے گئے، انکلوژرز،گراونڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی ایریاز کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے،گراونڈ کے چاروں اطراف،ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی،جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹرہوگی،اسٹیڈیم کے باہرسے گزرتی ایک ایک گاڑی کوبھی مانیٹرکیا جائیگا۔کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں گے، رش سے بچنے کیلیے شائقین کو میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کردی جائے گی، تماشائی کم از کم5 مقامات پر چیکنگ کے مراحل سے گزرنے کے بعد ہی اپنے اسٹینڈز تک پہنچ پائیں گے۔یاد رہے کہ کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر،دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو شیڈول ہے، لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے، یہاں میچز 5، 7 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…